حیدرآباد ۔ 31 اگست (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جیشنو دیو ورما نے ڈاکٹر ایم ایس گوڑ کی تحریر کردہ کتاب ’’مائیلس آف اسمائیلس‘‘ کی راج بھون میں رسم اجراء انجام دی۔ ڈاکٹر ایم ایس گوڑ ہندوستان کے واحد ڈاکٹر ہیں، جنہیں سال 2013ء میں انٹرنیشنل بائیو گرافیکل سنٹر (IBC) کیمبرج لندن کی جانب سے دنیا کے ٹاپ 100 ہیلت پروفیشنلس میں ایک ہونے کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ایم ایس گوڑ 50 سال سے ڈینٹل پریکٹس میں ہیں اور وہ تلنگانہ اور اے پی ریاستوں میں کاسمیٹک ڈینٹسٹری، ڈینٹل لیزر اور ڈینٹل امپلانٹس متعارف کرنے والے پہلے ڈینٹل سرجن ہیں۔ انہوں نے منہ کی صحت، دانتوں کے مسائل اور علاج کے مختلف طریقوں پر پانچ مختلف زبانوں میں 8 کتابیں شائع کی ہیں۔