گورنر دتاتریہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے خوفناک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے قائم کردہ خصوصی فنڈ ’کیر‘ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ مجموعی طور پر 2.44 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔ گورنر دتاتریہ نے چیف منسٹر جئے رام ٹھاکر کو چیک پیش کیا جنھوں نے راج بھون پہونچ کر ان سے ملاقات کی تھی اور ریاست میں کوویڈ ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔ اُنھوں نے چیف منسٹر سے بات چیت کے دوران اِس وباء سے نمٹنے کے لئے کئے گئے تمام احتیاطی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔