گورنر دھنکر کو تبدیل کرنے ممتابنرجی کا مطالبہ

   

کولکاتا : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ریاست میں اچھی حکمرانی کے مفاد میں گورنر جگدیپ دھنکر کو تبدیل کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر وقفہ وقفہ سے ممتا حکومت کے خلاف غیر روایتی انداز میں جارحانہ روش اپناتے رہے ہیں۔ وہ ترنمول حکومت کے کٹر ناقد اور بی جے پی لیڈر کی طرح کام کرتے نظر آئے ہیں۔