گورنر راج بھون میں ہیلپ لائن کا آغاز کریں،ایم ششی دھر ریڈی کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ سابق وزیر اور کانگریس کی کوویڈ 19 ٹاسک کمیٹی کے صدر نشین ایم ششی دھر ریڈی نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں اپنے سکریٹریٹ میں ہیلپ لائن سہولت متعارف کریں۔ موجودہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے اور گورنر ان کی یکسوئی کیلئے حکومت کو ہدایت دے سکتی ہیں۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے خانگی و کارپوریٹ ہاسپٹلس کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بستروں کی فراہمی، بلنگ اور ٹسٹنگ کے بارے میں گورنر نے خصوصی دلچسپی لی ہے۔ ششی دھر ریڈی نے گورنر کی مساعی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں خانگی اور کارپوریٹ ہاسپٹلس کی بھاری وصولی کو روکنے اور سرکاری ہاسپٹلس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ ریاستی حکومت خانگی ہاسپٹلس پر کنٹرول میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت نے ٹسٹ اور علاج کے سلسلہ میں شرحوں کا تعین کرتے ہوئے جی او جاری کیا اور اسے اپنی ذمہ داری کی تکمیل سمجھا۔ حکومت کو عوامی زندگی کے تحفظ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لہذا گورنر کو فوری مداخلت کرنی چاہیئے۔