مختلف پودوں کی خصوصیات سے متعلق کنزرویٹر جلال الدین اکبر نے گورنر کو واقف کروایا
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ گورنر تاملہ سائی سندرا راجن کے حالیہ دورے کے پیش نظر پدا پلی ضلع میں واقع راما گندم کے جنگلاتی علاقوں کے مشاہدے کے دوران چیف کنزرویٹر جنگلات جناب جلال الدین اکبر نے جنگلاتی پودوں کی خصوصیات سے تلنگانہ گورنر کو واقف کروایا ۔ سال 2019 ء میں کنالہ ریزرو فاریسٹ میں کمپہ اسی نے کالیشورم اسکیم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ مزید انہوں نے گورنر کو بتایا کہ علاقائی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے وانا درشنی اسکیم کے تحت پودے لگائے گئے ۔ تاملہ سائی سندرا راجن نے وہاں کے حالات کا مکمل جائزہ لیا اور وہاں پر موجود اسٹاف سے تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے تلنگانہ کے تمام اہم جنگلات کی خصوصی نگہداشت کرنے کیلئے ذمہ داران کو ہدایت دی ۔ انہوں نے اپنے دورے کے آخر میں بتایا کہ پدا پلی میں مزید شجرکاری کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں پر آنے والے سیاح ایک خوشگوار ماحول محسوس کرسکے ۔گورنر نے جنگلات کی نگہداشت کرنے والے اعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا اور تمام اسٹاف کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر گورنر پرسنل سکریٹری سریندر مہرا ، کلکٹر پدا پلی دیواسینا اور پرساد راؤ ڈی ایف او پدا پلی ، ناگیہ ایف آر او اور شوکت علی ایف آر او کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ گورنر نے یہاں سے کالیشورم پراجکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے تین روزہ دورے کا اختتام عمل میں لاتے ہوئے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئیں۔