گورنر سندھ کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت

   

Ferty9 Clinic

کراچی، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کی کورونا جانچ رپورٹ پھر پازیٹو آئی ہے ۔مسٹر اسماعیل نے جمعرات کو خود ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی ۔ 27 اپریل کو بھی ان کی وائرس جانچ رپورٹ پازیٹو آئی تھی ۔ اس کے بعد وہ خود آئیسولیشن میں چلے گئے تھے ۔ گورنر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ توقعات کے برعکس ان کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔