حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ وہ دوسرے مرحلہ میں کورونا ویکسین کا ٹیکہ حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کی ٹیکہ اندازی کے دوران وہ عوام کے ساتھ ٹیکہ حاصل کرے گی۔ گورنر نے ویکسین کی تیاری کے سلسلہ میں ملک کے سائنسدانوں کی ستائش کی اور کہا کہ انتہائی مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ویکسین تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین ہندوستان سے کئی ترقی پذیر ممالک کو برآمد کی جارہی ہے جو سائنسدانوں کا کارنامہ ہے۔ مارچ 2019 ء سے ملک کورونا وباء کا سامنا کر رہا ہے اور ویکسین کی تیاری کے بعد عوام کو راحت ملی ہے۔