گورنر سوندرا راجن سے چنا جیر سوامی کی ملاقات

   

حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کو شہر کے مضافات میں واقع چناجیر سوامی آشرم میں رامانجا چاریلو کے مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس مجسمہ کو ’’مجسمہ مساوات‘‘ کا نام دیا گیا۔ چناجیر سوامی نے راج بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالہ کیا۔ 5 فروری کو مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کا امکان ہے۔ آشرم میں 2 تا 14 فروری تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ر