حیدرآباد۔16۔نومبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ایٹالہ راجندر کو حضور آباد ضمنی چناؤ میں کامیابی پر بطور خاص مبارکباد پیش کی۔ بی جے پی قائدین نلگنڈہ میں ریاستی صدر بنڈی سنجے پر حملہ کے خلاف نمائندگی کے لئے راج بھون پہنچے تھے۔ بی جے پی قائدین کے وفد میں ایٹالہ راجندر بھی شامل تھے۔ گورنر سے ملاقات کے موقع پر جیسے ہی سوندرا راجن کی نظر ایٹالہ راجندر پر پڑی ، انہوں نے بطور خاص انہیں قریب بلایا اور ضمنی چناؤ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ گورنر نے سخت مقابلہ میں محنت سے کامیابی پر شاباشی دی ۔ اس موقع پر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وہ حضورآباد عوام کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ان کی ترقی کے لئے خود کو وقف کردیں گے۔ ر
