گورنر سوندرا راجن نے چینائی میں ووٹ دیا

,

   

حیدرآباد۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے چینائی کے ویروگمبکم پولنگ بوتھ پر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ گورنر کا تعلق ٹاملناڈو سے ہے اور اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ووٹ خود اپنے لئے اور ملک کیلئے ہمارا عہد ہے۔ ووٹ جمہوریت میں ایک طاقتور ہتھیار ہے۔ گورنر نے تمام اہل رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیں اور کورونا قواعد پر عمل کرتے ہوئے رائے دہی میں حصہ لیں۔