گورنر سوندرا راجن نے کورونا ٹیکہ حاصل کیا

   

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ و پڈوچیری ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج کورونا کا پہلا ٹیکہ حاصل کیا ہے ۔ پڈوچیری میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں انہیں ٹیکہ دیا گیا۔ پڈوچیری کے راج بھون میں قائم کردہ ویمن اینڈ چائلڈ ہاسپٹل میں گورنر نے کورونا کی پہلی خوراک حاصل کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ایک شخص کو کورونا ٹیکہ حاصل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کے بارے میں عوام کو اندیشوں کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا قواعد پر سختی سے عمل کریں ۔