گورنر سوندرا راجن کا آج ناگر کرنول کے قبائلی علاقوں کا دورہ

   

حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کل ناگر کرنول ضلع کا دورہ کرتے ہوئے قبائلی عوام سے ملاقات کریں گے ۔ گورنر نے ناگر کرنول کے اپا پور گاؤں میں چنچو قبیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تغذیہ اور علاقہ کی ترقی کے مسئلہ پر بات چیت کی جاسکے۔ گورنر نلا ملا جنگلاتی علاقہ میں واقع اس دور دراز گاؤں پہنچ کر 6 مواضعات سے تعلق رکھنے والے چنچو قبائل کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔ قبائل کو صحت اور غذا کی سہولتوں کے علاوہ انہیں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی جیسے امور پر غور کیا جائے گا۔ دورہ کے موقع پر گورنر دو گاؤں کے سرپنچوں کو ٹو وہیلر ایمبولنس گاڑیاں بطور عطیہ پیش کریں گے ۔ر