گورنر سوندرا راجن کا پڈوچیری عوام کو دیپاولی تحفہ، پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ میں 7 فیصد کی کمی پڈوچیری عوام کو بڑی راحت

   

حیدرآباد۔4۔نومبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لیفٹننٹ گورنر پڈوچیری ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے پڈوچیری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچائی ہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پڈوچیری میں پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ میں 7 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ سے مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ پڈوچیری میں مرکز اور ریاست کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کم از کم 12 روپئے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر کم از کم 19 روپئے کی کمی واقع ہوگی۔ ڈاکٹر سوندرا راجن نے حیدرآباد راج بھون میں آج ویاٹ میں کمی سے متعلق احکامات پر دستخط کرتے ہوئے پڈوچیری حکومت کو روانہ کیا۔ گورنر نے ویاٹ میں کمی کے احکامات پر فی الفور عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر سوندرا راجن نے اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا تو انہوں نے اکسائز ڈیوٹی میں کمی کے ذریعہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو دیپاولی کا تحفہ دیا ہے۔ ر