گورنر سے آئی آئی ایس ٹرینی آفیسرس کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/17اکٹوبر،( سیاست نیوز) انڈین انفارمیشن سرویس آفیسر ٹرینیز۔ 2019-20 کے عہدیداروں نے گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ یہ ٹرینی عہدیدار وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ٹریننگ کے دورہ پر ہیں۔ گورنر نے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بنیادی سطح تک عوام کو حکومت کی اسکیمات سے واقف کرانے علاقائی زبانوں پر عبور حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ گورنر نے ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنے تجربات بیان کئے کہ انہیں کس طرح ٹمل زبان سے مدد حاصل ہوئی۔ انہوں نے انفارمیشن کے اس دور میں نوجوان عہدیداروں کورابطہ سے متعلق طریقہ کار پر عبور حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔