گورنر س ، چیف منسٹرس ، اسپیکر اور وزراء کا خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔28جولائی(سیاست نیوز)تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن ،مہاراشٹرا کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ ، تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر اہم شخصیتوں نے سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کو خراج پیش کیا۔گورنرنے اپنے تعزیتی پیام میں کہاکہ انتقال کی اطلاع پر ان کو گہرا دکھ پہنچا ہے ۔وہ پارلیمنٹ و اسمبلی میں عوام کی آواز سمجھے جاتے تھے۔ ان کی موت سے تلنگانہ کا عظیم نقصان ہوا ہے ۔آنجہانی لیڈر اپنی سنجیدگی اور بے لوث کام کی وجہ سے جانے جاتے تھے ۔ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے جئے پال ریڈی کی خدمات کو خراج عقیدت ادا کیا۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، وزرا ای دیاکر راؤ،اندراکرن ریڈی، ارکان اسمبلی ہریش راو، ملو بھٹی وکرامارکا اور سابق رکن پارلیمنٹ کویتا نے بھی آنجہانی لیڈر کو خراج پیش کیا۔