گورنر شیو پرتاپ شکلا کا دورہ یادگیری گٹہ

   

حیدرآباد ۔12 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ گورنر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالتے ہی شیو پرتاپ شکلا نے یادگیری گٹہ میں واقع نرسمہا سوامی مندر کے افراد خاندان کے ساتھ درشن کئے ۔ مندر پہنچنے پر گورنمنٹ وہپ وی ایلیا، ضلع کلکٹر انوراگ جینتی ، ایس پی اے یادو، ایڈیشنل کلکٹر وینکا ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے گورنر کا استقبال کیا۔ پولیس کی جانب سے گورنر کو سلامی دی گئی اور مندر کے پنڈتوں نے روایتی انداز میں استقبال کیا۔ گورنر کو مندر کے ترقیاتی منصوبہ سے واقف کرایا گیا۔ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے سینئر بی جے پی لیڈر شیو پرتاپ شکلا نے کل راج بھون میں گورنر کے عہدہ کا حلف لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ تلنگانہ کے تمام اہم مندروں اور تاریخی مقامات کے درشن کا منصوبہ رکھتے ہیں۔1