گورنر مغربی بنگال اور ممتابنرجی کے درمیان لفظی جھڑپ

   

کولکاتہ ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت اور گورنر کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکھر نے چیف منسٹر ممتابنرجی کے خلاف سلسلہ وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے تو چیز بڑی ہے مست مست کا حوالہ دیا۔ ممتابنرجی کے اس ریمارک پر گورنر نے کہا کہ میں اپنے طور پر کچھ کہنے سے گریز کرتا ہوں۔ اسمبلی میں یوم دستور پروگرام کے موقع پر گورنر اور چیف منسٹر کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی تھی۔ ایک اور ٹوئیٹ میں گورنر نے ممتابنرجی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ رپورٹر سے بات کررہی ہیں۔ گورنر اور ٹی ایم سی حکومت کے درمیان متعدد موقعوں پر سخت الفاظ کا تبادلہ بھی عمل میں آیا ہے۔