ممبئی۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج گورنر سی ایچ ودیاساگر رائو سے ملاقات کی۔ مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع اور مانسون سیشن کے آغاز سے قبل اس ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر کی یہ ملاقات معمول کے مطابق ہے۔ 17 جون سے شروع ہونے والے مہاراشٹرا اسمبلی کے مانسون سیشن کے دوران کابینہ میں توسیع کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے چیف منسٹر فرنویس اور وزیر فینانس نے کہا تھا کہ ان کی کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کیا جائے گا۔ اس وقت چیف منسٹر کے بشمول 37 وزراء ہیں۔ فرنویس کے پاس دیگر پانچ قلمدان بھی ہیں۔ بی جے پی لیڈر پانڈورنگ فنڈکر کی وفاعت کے باعث ایک قلمدان خالی ہے۔
