گورنر نامزد کرنے پر ٹھاکرے دو ماہ کیلئے ایم ایل سی

,

   

٭ چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے دو ماہ کیلئے رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) بن سکتے ہیں بشرطیکہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری انھیں نامزد کردیں۔ قابل ذکر بات ہے کہ ایوان بالا کیلئے گورنر کے کوٹہ سے دو خالی نشستوں کی میعاد 6 جون کو ختم ہورہی ہے۔ متوقع تبدیلی کا پس منظر ریاستی کابینہ کا فیصلہ ہے کہ اُدھو کے نام کی گورنر کے کوٹہ سے قانون ساز کونسل کے نامزد ممبر کے طور پر سفارش کی جائے۔