گورنر نیویارک پر جنسی ہراسانی کا الزام جوبائیڈن کا مستعفی ہونے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر ریاست کے اٹارنی جنرل کی تحقیقات میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوتا ہے تو انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بائیڈن نے یہ ریمارکس اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دیئے۔ جب اینکر جارج اسٹیفانوپلوس نے بائیڈن سے پوچھا کہ اگر تحقیقات خواتین کے دعووں کی تصدیق کردیتی ہیں تو کیا کوومو مستعفی ہوجائیں ، بائیڈن نے جواب دیا ہاں اور مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ان پر مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔بائیڈن نے کہا کہ الزامات کا سامنا کرنے میں بہت ہمت کی ضرورت ہے لہذا اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اب یہی کام جاری ہے۔