رائے پور:چھتیس گڑھ کے گورنر انوسوئیا اوئیکے نے زرعی قوانین کے حوالے سے اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فائل کو واپس کردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی سکریٹریٹ سے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی فائل گورنر کو ارسال کی گئی تھی ، جس پر گورنر نے اعتراض کیا اور اسے پارلیمانی امور کے محکمہ کو واپس بھجوا دی ۔ گورنر نے صرف 58 دن بعد ہی خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ضرورت کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے ۔
