حیدرآباد26 فروری (یو این آئی) گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے حیدرآباد پاسپورٹ آفس میں تلگو مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش کا افتتاح کے بعد معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلگو مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش آزادی کیلئے ان کی قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے اور ملک کیلئے خدمات پر دوبارہ خود کو وقف کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ایسی نمائش کا مشاہدہ کریں تاکہ آزادی کی تحریک کی تاریخ کو وہ سمجھ سکیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر اس نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا ۔