حیدرآباد۔14 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے دسہرہ فیسٹول کے ضمن میں راج بھون میں مختلف تقاریب میں حصہ لیا اور ہتھیاروں اور گاڑی کی پوجا کی۔ گورنر نے سیکوریٹی عہدیداروں کے ہتھیاروں اور راج بھون کی تمام گاڑیوں کی پوجا میں حصہ لیا۔ گورنر کے شوہر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور دیگر ارکان خاندان اس خصوصی پوجا میں شریک تھے۔ راج بھون کامپلکس کے احاطہ میں موجود مندر کے قریب خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گورنر نے راج بھون کی لائبریری کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کتابوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔ گورنر نے کہا کہ قدیم اور نادر کتابیں علمی خزانہ سے کم نہیں ہے۔ گورنر نے عہدیداروں اور اسٹاف کو شخصی طور پر دسہرہ کی مبارکباد پیش کی۔ گورنر کے مشیران اے کے موہنتی اے پی وی این شرما ، سکریٹری گورنر کے سریندر موہن اور دیگر عہدیداروں نے پوجا میں حصہ لیا۔ گورنر نے راج بھون مندر کے قریب مقدس پودا لگایا۔ انہوں نے اپنے علحدہ پیام میں ریاست کے عوام کو دسہرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دسہرا تہوار تلنگانہ میں روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور تہوار کے ذریعہ باہمی محبت اور اخوت کو عام کیا جاسکتا ہے ۔ کئی معززمین نے راج بھون پہونچ کر گورنر کو دسہرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ ر