حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے عوام کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہاکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر میلادالنبی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پیغمبر اسلام نے بھائی چارہ، باہمی اُخوت اور رواداری کی تعلیم دی ہے اور انسانیت کو امن اور باہمی محبت اور ایک دوسرے کی بھلائی کا درس دیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات آج بھی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور ایک دوسرے کی بھلائی کے جذبہ کو فروغ دیتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ولادت باسعادت کے موقع پر ہمیں باہمی اتحاد، امن، بھائی چارہ اور سماج میں خوشحالی کا عہد کرنا ہوگا۔ گورنر نے عید میلادالنبی تقاریب کے سلسلہ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1