حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں غریب اور مستحق طلبہ میں 20 سے زائد لیاپ ٹاپس اور کئی ٹیاب حوالے کئے۔ گورنر نے مستحق اور غریب طلبہ کو تعلیم کے حصول میں سہولت کیلئے لیاپ ٹاپس اور ٹیاب فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کی جس کے تحت رضاکارانہ تنظیموں اور اہل خیر حضرات سے استعمال کردہ لیاپ ٹاپس حوالے کرنے کی اپیل کی گئی تھی ۔ گورنر کی اس مہم کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا۔ آن لائین کلاسس کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے میں غریب طلبہ کی مدد کے مقصد سے گورنر نے یہ مہم شروع کی تھی۔ گورنر نے آئی ٹی کمپنیوں ، کارپوریٹ اداروں اور اہل خیر افراد سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ وہ وزیراعظم کی اپیل سے متاثر ہوکر غریب طلبہ کیلئے اس تحریک کا آغاز کیا ہے۔ جن طلبہ کو لیاپ ٹاپس حوالے کئے گئے ، ان کی اکثریت کا تعلق قبائلی طبقات سے ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ رضاکارانہ تنظیم مسرس رام ہیلپنگ ہینڈ نے الیکٹرانک آلات بطور عطیات پیش کئے ۔ طلبہ نے اس جذبہ خیر سگالی کیلئے گورنر سے اظہار تشکر کیا۔ ر