گورنر نے نئے لوک آیکت کو حلف دلایا

   

گاندھی نگر۔ گجرات ہائی کورٹ کے ریٹائر جج راجیش ایچ شکلا نے آج یہاں ریاست کے نئے لوک آیکت کے طور پر حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں گورنر آچاریہ دیوبرت نے انہں عہدہ کا حلف دلایا۔اس موقع پر وزیراعلی وجے روپانی، ان کے کابینہ کے اراکین، اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی، چیف سکریٹری انل موکم، دیگر سکریٹری، ریٹائر جج اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔