واقعہ پر تشویش کا اظہار ، علاج پر ڈاکٹرس سے تبادلہ خیال کیا
حیدرآباد۔/23 فروری، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج شام نمس ہاسپٹل پہنچ کر خودکشی کی کوشش کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرس سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے پی جی طالبہ پریتی کے ارکان خاندان سے ملاقات کی بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ میڈیکل کی طالبہ پریتی کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ سینئر ڈاکٹرس کا جونیر ڈاکٹرس کے ساتھ وحشیانہ سلوک قابل مذمت ہے۔ گورنر نے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کو دلیر اور بہادر ہونا چاہیئے۔ گورنر نے کہا کہ پریتی واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ بحیثیت ڈاکٹر پریتی کی حالت کو سمجھ سکتی ہیں۔ نمس ہاسپٹل میں ڈاکٹرس پریتی کو ہرقسم کی طبی امداد فراہم کررہے ہیں وہ زیر علاج ہے۔ ابھی فوری کسی فیصلہ پر نہیں آسکتے ہم سب پریتی کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ پریتی کی خودکشی کیلئے اس کے والدین سینئرس کی ریاگنگ کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں لیکن ہم ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتے۔ ڈاکٹرس اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ن