گورنر نے چیف منسٹر کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

   

حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے چیف منسٹر کے سی آر کو گلدستہ روانہ کرتے ہوئے جلداز جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر نے بتایا کہ چیف منسٹر کی صحت معمولی طور پر ناساز ہوجانے کی اطلاع ملنے پر وہ تھوڑی دیر کیلئے تشویش میں مبتلاء ہوگئی تھیں وہ بھگوان سے خواہش کرتی ہیں کہ چیف منسٹر کے سی آر کو جلد از جلد صحتیاب کردیں۔ واضح رہیکہ ناسازی صحت پر چیف منسٹر نے کل یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر مختلف ٹسٹ کروائے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے بعد گورنر نے آج ان خیالات کا اظہار کیا۔ن