گورنر ٹاملناڈو بنواری لعل پروہت بھی کورونا پازیٹیو

,

   

٭ گورنر ٹاملناڈو بنواری لعل پروہت اتوار کے دن کورونا وائرس ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے۔ 80 سالہ گورنر کو کاویری ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا کیونکہ ان کی حالت مستحکم تھی اور کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ ان کے کووڈ۔19 پازیٹیو ہونے کا ٹسٹ کے ذریعہ انکشاف ہوا۔ مزید ٹسٹ کئے گئے اور کاویری ہاسپٹل الوار پیٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں گھر پر قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 29 جولائی سے 7 دن کیلئے وہ قرنطینہ میں رہیں گے۔ راج بھون میں 84 افراد بشمول صیانتی عہدیداروں اور ارکان عملہ سے ملاقات کے بعد ان کے وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ گورنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے بموجب ان کے 84 ملاقاتیوں میں سے کوئی بھی کورونا پازیٹیو ظاہر نہیں ہوا۔ احتیاطی اقدام کے طور پر کیونکہ چینائی راج بھون کے 38 ارکان عملہ کووڈ۔ 19 کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے، انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور محکمہ صحت نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ انہیں 30 ستمبر 2017ء کو گورنر منتخب کیا گیا تھا۔ صرف چینائی میں ہی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ہفتہ کے دن کورونا وائرس کے 251,738 ریکارڈ کئے گئے اور 56,738 سرگرم کیسیس ہوئے ۔ جملہ مریض جو مارچ سے اب تک فوت ہوچکے ہیں ، ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکے۔