گورنر پڈوچیری کرن بیدی سیاسی فریق نہ بنیں : چیف منسٹر

   

پڈوچیری : چیف منسٹر پڈوچیری ای نارائنا سوامی نے گورنر کرن بیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں کی فریق بن کر مسائل نہ اٹھائیں۔ اس سے حکومت کو پریشانی ہوتی ہے۔ گورنر بیدی سے موصولہ مکتوب کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں کووڈ۔ 19 کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ گورنر نے انا ڈی ایم کے کے حوالے سے حکومت کو مکتوب لکھتے ہوئے نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ تین دن کے دوران اس وائرس سے کوئی متاثر نہیں ہوا اور پازیٹیو ٹسٹ کی شرح بھی کم ہوگئی ہے۔