گورنر ڈاکٹر سوندراراجن کا مسلم ملازمین کے ساتھ جذبہ خیرسگالی رمضان کے آغاز پر پھل و تحائف کی تقسیم

   

حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرکے راج بھون کے مسلم ملازمین میں رمضان المبارک کے آغاز کے پہلے دن میوے جات اور تحائف تقسیم کئے۔ گورنر نے راج بھون پریوار کے تمام مسلم ملازمین کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس ماہِ مقدس میں مسلمان عبادتوں کا بہتر طور پر اہتمام کریں گے۔ انہوں نے مسلم ملازمین سے خواہش کی کہ اس ماہِ مقدس کے دوران تلنگانہ عوام کی بھلائی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعاء کریں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی گورنر نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلم ملازمین کی پذیرائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر سوندرا راجن نے مسلم ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو لی۔ر