گورنر کا سنسنی خیز ٹوئیٹ تلنگانہ عوام کو مبارکباد کی پیشکشی ، مجاہدین آزادی کو خراج

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے سنسنی خیز ٹوئیٹ کرتے ہوئے 17 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منانے کی عوام سے اپیل کی اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ ساتھ ہی جدوجہد آزادی میں قربانیاں دینے والے مجاہدین کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا مشورہ دیا ۔ ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی ہے ۔ مگر تلنگانہ کو 17 ستمبر کو آزادی ملی ہے ۔ اس وقت کی نظام حکومت سے تلنگانہ کو ہندوستانی مملکت میں انضمام کیا گیا ۔ تاہم 17 ستمبر پر سیاسی طور پر کئی تنازعات چل رہے ہیں ۔ کوئی اس کو ’ یوم نجات ‘ کوئی اس کو ’ یوم انضمام ‘ کوئی ’ یوم غداری ‘ کے طور پر منا رہے ہیں ۔ بی جے پی اس کو یوم نجات کے طور پر منا رہی ہے جبکہ حکمران ٹی آر ایس اور اپوزیشن کانگریس کی جانب سے اس کو یوم انضمام کے طور پر منا رہے ہیں ۔ گورنر تلنگانہ کے ٹوئیٹ پر بی جے پی کے قائدین مختلف انداز میں اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ بی جے پی کی جانب سے آج نرمل میں بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ عام میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شرکت کی ہے ۔ جس سے بی جے پی قائدین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔۔ N