حیدرآباد 29 مئی ( این ایس ایس ) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج کاکتیہ یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ کالجس کے تدریسی عملہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا ۔ آج سے گورنر ریاست کی تمام جامعات کے عملہ کے ساتھ ایک دن کے وقفہ سے تبادلہ خیال کریں گی ۔ راج بھون سے جاری ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ قبل ازیں گورنر نے میڈیا کو اپنے اعلی تعلیمی حکام کے ساتھ آئندہ دو ہفتوں کے پروگرامس کے تعلق سے واقف کروایا تھا ۔
