گورنر کرناٹک کے رول پر جے ڈی ایس۔کانگریس کی تنقید

   

بنگلورو۔ 10 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے کارکنان نے گورنر وجو بھائی والا کے مبینہ ‘تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ ’ کی مخالفت میں آج مظاہرہ کرکے ان کے تئیں اپنے غصہ کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کے استعفیٰ کی وجہ سے اتحادی حکومت پچھلے ایک ہفتے سے سنگین بحران سے گزررہی ہے ۔دونوں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے استحادی حکومت ایک ہفتے سے شدید خطرے سے گزر رہی ہے ۔ دونوں برسراقتدار پارٹی کے رکن اسمبلی پارٹی کے پرچموں کے ساتھ گورنر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔جبکہ پولیس اہلکار یہاں واقع راج بھون کی جانب بڑھ رہے مظاہرین کارکنان کو روکنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

ملک میں این آر سی کے نفاذ کیلئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 10جولائی(سیاست ڈاٹ کام) آسام میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کی شہریت ختم کرنے سے متعلق قومی شہری رجسٹر(این آر سی) کا نظم کرناٹک سمیت پورے ملک میں نافذ کرنے کا مطالبہ آج لوک سبھا میں کیا گیا۔بی جے پی کے تیجسوی سوریہ نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں این آر سی نافذ کرنے کے بعد سے وہاں غیر قانونی طورپر رہنے والے بنگلہ دیشی کرناٹک سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پھیلنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے اس طرح پھیلاو کی وجہ سے ملک کی داخلی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
انہوں نے بنگلور کے چند واقعات کا ذکر کیا جن میں بنگلہ دیشی درانداز ملوث پائے گئے تھے ۔ مسٹر سوریہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ این آر سی کا نظم کرناٹک سمیت پورے ملک میں شروع کرے ۔