گورنر کشمیر ابتدائی ذمہ داری کی تکمیل میں ناکام : عمر عبداللہ

   

نئی دہلی 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر عمر عبداللہ نے آج گورنر ستیہ پال ملک پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنی ابتدائی ذمہ داری کی تکمیل میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گورنر سے کہا کہ وہ کل ہوئے پلوامہ حملے میں زخمیوں کی دواخانہ پہونچ کرعیادت کریں۔ انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی کہا کہ وہ تمام ریاستوں کو وہاں کشمیری عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی دیں۔