گورنر کوشیاری کو ہٹانے کیلئے اورنگ آباد میں احتجاج

   


اورنگ آباد : مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پیر کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی برطرفی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔گورنر نے حال ہی میں ڈاکٹر بی اے ایم یو یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے خلاف ریمارکس دیے تھے ۔ جس کے بعد شیو پریمی اور مراٹھا کرانتی مورچہ کے کارکنوں نے ریلوے اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو شیو پریمیوں نے ریاستی کابینہ کے وزیر اتل ساوے کے سامنے ‘ڈھول بجاکر-آندولن’ کا اہتمام کیا تھا۔مراٹھا برادری کے شیو پریمیوں اور مشتعل افراد آج اورنگ آباد کے ستارہ پاریسر علاقے میں دانوے کے گھر کے سامنے جمع ہوئے اور ‘گورنر ہٹاؤ، مہاراشٹر بچاؤ’ کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔انہوں نے کوشیاری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عظیم ہستیوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر اپنے احتجاج کو تیز کریں گے ۔