گورنر کوٹہ ایم ایل سی نشست پر کوشک ریڈی کو نامزد کرنے کافیصلہ

   

حیدرآباد۔یکم؍ اگسٹ، ( سیاست نیوز) کابینہ نے گورنر کوٹہ کے تحت مخلوعہ ایم ایل سی نشست پر حضورآباد کے کوشک ریڈی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ گورنر کی منظوری کیلئے کوشک ریڈی کے نام کی سفارش کی گئی ۔ کوشک نے گزشتہ انتخابات میں کانگریس ٹکٹ پر ایٹالہ راجندر سے مقابلہ کیا تھا ۔ کوشک ریڈی نے حال میں کانگریس سے استعفی دے کر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ وہ راجندر کے خلاف ٹی آر ایس ٹکٹ کے خواہاں تھے۔ ریاست میں ایم ایل ایز زمرہ کی 6 اور گورنر کوٹہ کی ایک نشست مخلوعہ ہے۔