تمیلی سائی سوندرا راجن گورنر بن سکتی ہیں تو کوشک ریڈی ایم ایل سی کیوں نہیں بن سکتے ؟
حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ گورنر سے تنازعہ پر ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے پہلی مرتبہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن سے حکومت کا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے گورنر کی کبھی توہین کی گئی ہے۔ گورنر کا ہم سب احترام کرتے ہیں اگر گورنر اپنی طرف سے توہین ہونے کا تصور کررہے ہیں تو اس کو کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ گورنراپنے حدود میں رہیں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ ان کی کہاں توہین کی گئی ہے گورنر اس کی وضاحت کریں۔ سابق گورنر نرسمہن سے تلنگانہ حکومت کے کوئی اختلافات نہیں تھے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کوشک ریڈی کو ایم ایل سی بنانے کے معاملہ میں سیاسی اُمورآڑے آرہے تھے تو تلنگانہ کی گورنر بننے سے قبل تمیلی سائی سوندراجن ٹاملناڈو بی جے پی کی صدر تھیں انہیں گورنر بننے میں سیاسی اُمور کوئی مسئلہ نہیں بنے تھے تو کوشک ریڈی کے معاملہ میں کیوں سیاسی مسئلہ کو گھسیٹا گیا۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ گورنر نظام سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے گورنر کو بات کرنے سے قبل سوچ سمجھ کربات کرنے کا مشورہ دیا۔ وہ کہتے ہیں گورنر کی کہیں بھی توہین نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے پہلے سیشن میں گورنر کا خطبہ ضروری ہے ۔ مگر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی نہیں ہوا ۔ جس کی وجہ سے گورنر کا خطبہ نہیں تھا ۔ اگر گورنر اس کو توہین سمجھ رہے ہیں تو ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے۔۔ ن