گورنر کے پرجا دربار پروگرام کا خیرمقدم جی نارائن ریڈی کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کے خازن جی نارائن ریڈی نے گورنر تلنگانہ ٹی سندرا راجن کی پرجا دربار منعقد کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس طرح عوام کو حکام کے سامنے اپنی شکایات پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔ نارائن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو عوام سے بالکل نہیں ملتے ، وزراء کو تک چیف منسٹر سے ملاقات کا موقع نہیں ملتا ، چند ارکان خاندان اور بعض عہدیداروں کے سوا کوئی کے سی آر سے ملاقات نہیں کرسکتا ۔