گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کی تلگو ریاستوں کے چیف منسٹرس سے ملاقات

   

سوانح حیات کے تلگو ترجمہ کی رسم اجراء میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد۔ 18 مئی (سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور ان کی تصنیف کردہ کتاب کی رسم اجراء تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بنڈارو دتاتریہ نے ’’جنتا کی کہانی میری آتما کتھا‘‘ کے عنوان سے سوانح حیات لکھی ہے جس کا ہندی ترجمہ نئی دہلی میں جاری کیا گیا۔ تلگو ترجمہ کی رسم اجرائی کے لئے بنڈارو دتاتریہ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو دعوت دی۔ ان کے ہمراہ الائی بلائی فاؤنڈیشن کی صدر نشین شریمتی وجئے لکشمی بنڈارو اور ڈاکٹر جگنیش ریڈی موجود تھے۔ جون کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد میں تقریب رسم اجراء منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ بنڈارو دتاتریہ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے بھی ملاقات کی اور انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں چیف منسٹرس نے سوانح حیات کی رسم اجراء میں شرکت سے اتفاق کیا۔ بنڈارو دتاتریہ اس تقریب کے لئے ملک اور ریاست کی اہم شخصیتوں کو مدعو کررہے ہیں۔ 1