حیدرآباد 26 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی سے ہریانہ کے گورنر بنڈارودتاتریہ نے ملاقات کی۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مسٹر ریڈی کی قیام گاہ پر یہ ملاقات ہوئی۔کشن ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔دتاتریہ نے اس موقع پر وزیرسیاحت کو پگڑی بھی پہنائی۔کشن ریڈی نے اپنے ٹوئیٹرہینڈل پر اس ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے تصویروں کو پوسٹ کیا۔واضح رہے کہ دتاتریہ اور کشن ریڈی دونوں کا تعلق بھی شہر حیدرآباد سے ہے ۔حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کی نمائندگی کرنے والے کشن ریڈی کو حال ہی میں ترقی دیتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیرداخلہ سے مرکزی وزیرسیاحت بنایا گیا ہے ۔