گورنمنٹ آئی ٹی آئی ملے پلی میں جاب میلہ

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : شریمتی جیا شری ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ملے پلی وجئے نگر کالونی کے بموجب 11 اکٹوبر کو 11 بجے دن سے گورنمنٹ آئی ٹی آئی کیمپس وجئے نگر کالونی ملے پلی میں رنگاریڈی ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے جاب میلہ منعقد ہوگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاب میلہ کے دوران ایچ ڈی بی فینانشیل سروسیس میں سیلس ایگزیکٹیو ( ہوم لون ) کی ملازمتوں کے لیے انٹرویوز ہوں گے ۔ جس کے لیے امیدوار کی تعلیمی قابلیت ڈپلومہ یا پھر کوئی بھی ڈگری ہونا چاہئے اس کے علاوہ کریڈٹ کارڈ سیلس ایگزیکٹیو ملازمتوں کے لیے کوئی بھی ڈگری یا ڈپلومہ رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 12 ہزار روپئے تنخواہ دی جائے گی ۔ امیدواروں کی حد عمر 18 تا 30 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے ۔ جملہ ملازمتیں 200 ہیں ۔ مرد و خواتین دونوں درخواستیں دینے کے اہل ہیں ۔ خواہش مند افراد 11 اکٹوبر کو ٹھیک 11 بجے دن گورنمنٹ آئی ٹی آئی وجئے نگر کالونی ملے پلی سے رجوع ہونا لازمی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8247656356 پر ربط کریں ۔۔