گورنمنٹ اسکولس کیلئے انٹراسکول فٹبال ٹورنمنٹس

   

حیدرآباد۔16 نومبر ( راست ) بولارم اسپورٹنگ کلب 21 تا 23 نومبر بولارم ہائی اسکول کے میدان میں گورنمنٹ اسکول بوائز اینڈ گرلز کے لئے رگھوویر میڈم انٹر اسکول فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ تمام شریک ٹیموں کو فیفا انڈر 17 ویمنس ورلڈ کپ 2020 کے بارے میں آگاہی ، ترقی اورگرلز ٹورنمنٹ کے فروغ کے لئے اقدامات کے علاوہ ایک فٹ بال دیا جائے گا جیسا کے مذکورہ ورلڈ کی میزبانی ہمارا ملک ہندوستان کر رہا ہے۔ بولارم اسپورٹنگ کلب کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور وہ تمام سرکاری اسکولوں کو یکساں پلیٹ فارم دینا چاہتا ہے ۔ بولارم اسپورٹنگ نے انجہانی تھان گراج ((اولمپین) ، دیر سے ڈی کننا (اولمپین) ، شری ٹی بلرام (اولمپین) مرحوم انتھونی پیٹرک (ایشین آل اسٹارس) علیم خان (بین الاقوامی) امول راج ( ہندوستانی سابق کپتان) اور ریاست کے کئی کھلاڑیوں کو تیار کیا ہے۔ پچھلے سال یہ سکندرآباد کے سابق میئر سوڈم وینکٹیشم کے نام پر کیا گیا تھا جس میں 18 اسکولوں نے حصہ لیا تھا اورگولکنڈہ گورنمنٹ اسکول نے ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے اور اندراج کیلئے چندیل 9705008446 اور پی سی کمار سوامی 9849536881 پر رابط کریں ۔