طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ، اندرون 10 دن سب کچھ بہتر بنانے کی ہدایت
نظام آباد ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے موپال منڈل کے کنجر میں واقع گورنمنٹ گرلز ریسیڈنشیل اسکول و ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کنجر میں گورنمنٹ گرلز ریسیڈنشیل اسکول و ہاسٹل کا معائنہ کرتے ہوئے تمام شعبوں کی ترقی کی اور اسکول میں واقع باورچی خانہ اور بیت الخلاء ، اسٹور روم و دیگر سہولتوں کے بارے میں معائنہ کرتے ہوئے دوپہر کا کھانے کی سربراہی کے عمل کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اسٹور روم میں واقع چاول اور دالیں و دیگر اشیاء کا بھی معائنہ کیا ۔ انٹرمیڈیٹ سال دوم اور ایس ایس سی کے کلاسس کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے بات چیت کی اور طالبات سے دوپہر کے کھانے ، ریفرشمنٹ کی سربراہی کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی اور تدریس عمل کے بارے میں بھی دریافت کرتے ہوئے طالبات کو بہترین سہولتوں کے ساتھ تعلیم دی جارہی ہے لہذا بہترین تعلیم حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے طالبات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیل فون کا استعمال نہ کریں اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے موپال بی سی ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا یہاں کے انتظامات ناقص ہونے پر انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر طور پر انجام دینے کی ہدایت دی اوراندرون 10 روز تمام چیزوں کو بہتر بنانے کی ہدایت دی اور 10 روز کے بعد دوبارہ تنقیح کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے موپال میں 102 ایمبولنس کو روک کر حاملہ خواتین کو معائنہ کیلئے مفت میں ایمبولنس کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواتین سے خواہش کی اور ایمبولنس میں سوار خواتین اور آشا ورکرس سے بات چیت کی اور سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔