گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ کے شاندار نتائج

   

کورٹلہ /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غوث الرحمن پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج اس سال بھی شاندار رہے ۔ سال 2025 کے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ کے طلباء و طالبات نے اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں جملہ 227 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جن میں 169 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا ۔ غوث الرحمن پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طلبہ عرفیہ بیگم نے 978 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر دورا رینک حاصل کیا جبکہ زرا افین انٹرمیڈیٹ سال دوم ایم پی سی اردو میڈیم کی طلبہ نے 969 نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ جبکہ نبیلہ فاطمہ انٹرمیڈیٹ سال دوم ایم پی سی کی طلبہ نے 955 جبکہ طوبی مریم BPC گروپ کی طلبہ نے 936 نشانات حاصل کئے ۔ سی ای سی گروپ میں ثانیہ شیرین نے 914 نشانات ، ایچ ای سی گروپ میں حمیرہ زینب 897 نشانات حاصل کئے ۔ ایم پی سی انگریزی میڈیم کے کے کرشنا نے 790 نشانات حاصل کئے ۔ گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ محمد غوث الرحمن نے لکچرروں اور طلباء و طالبات کی شب روز محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔ گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ کے شاندار نتائج پر لکچررس محمد عمران ، حبیب ، نٹراجن ، سرینواس ، معز ، محمد محی الدین ، رحمت علی ، احتشام الدین نے طلباء و طالبات کے علاوہ اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک نمنماؤں کا اظہار کیا ۔