کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے اہتمام کیا
حیدرآباد۔18 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈپارٹمنٹ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈ اکائونٹنٹس آف انڈیا کے اشتراک سے سرکاری جونیئر کالجس کے 45 جونیئر لیکچررس (ووکیشنل) کے لیے تین روزہ ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اکائونٹنگ اینڈ ٹیکسیشن کورس میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام کی نگرانی کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل آئی اے ایس نے کی۔ اکائونٹنسی، جی ایس ٹی، انکم ٹیکس اور کمپیوٹرائزنگ اکائونٹنگ جیسے شعبہ جات کے ماہرین اور نامور چارٹیڈ اکائونٹنٹس کی خدمات بحیثیت فیکلٹی حاصل کی گئیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈ اکائونٹنٹس کے اشتراک سے کامرس میں سنٹر آف ایکسیلنس کا منصوبہ رکھتا ہے جس میں طلبہ کو اکائونٹس اور دیگر شعبہ جات میں اسکل اور پراکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی۔ تین روزہ ٹریننگ پروگرام میں جن چارٹیڈ اکائونٹنٹس نے حصہ لیا ان میں دیانیواس شرما، منوج تریویدی، پنکج تریویدی، رادھیکا ورما، وجئے سنگھ اور اشوک ڈاگا شامل ہیں۔ ڈاکٹر ایل وی این راج شیکھر اور ایم لکشما ریڈی ڈپٹی ڈائرکٹر کمشنر آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انتظامات میں تعاون کیا۔ نئے پروگرام میں گورنمنٹ جونیئر کالجس کے 5 بیاچس میں لیکچررس کو ٹریننگ کا منصوبہ ہے۔ چارٹیڈ اکائونٹنٹ سوسائٹی نے خدمات کے سلسلہ میں کوئی چارجس وصول نہیں کئے۔
