بھونگیر۔ 14؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بھونگیر میں آج وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی ضلع صدر محمد اطہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھونگیر شہر میں موجود گورنمنٹ جونیر کالج میدان کو کھیل کے میدان کے طور پر ترقی دی جارہی ہے۔لیکن گزشتہ چند ماہ سے جاری کاموں میں اس میدان کو صرف کرکٹ میدان کے طور پر ترقی دی جارہی ہے۔جوکہ سراسر غلط ہے۔بھونگیر شہر میں یہ میدان ایک وسیع میدان ہے جس میں کئی افراد نے ہاکی،،کھوکو،کبڈی کی تربیت حاصل کی ریاستی اور قومی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے قائدین اپنے ذاتی مفادات کے خاطر اس میدان کو صرف کرکٹ میدان کے طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جوکہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی طلبہ نے اس میدان میں ہاکی کھیل کی تربیت حاصل کرتے ہوئے ریاستی اور قومی سطح پر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میدان کو صرف ایک کھیل کیلئے محدود نہ کیا جائے بلکہ دیگرکھیلوں کیلئے بھی ترقی دی جائے۔