حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( راست ) : پرنسپل مولانا آزاد میموریل گورنمنٹ ماڈل جونیر کالج گرلز اردو میڈیم نامپلی مسرز انیتا کے بموجب کالج ہذا میں انٹر میڈیٹ ووکیشنل کورسز انگلش میڈیم اور کیمسٹری اردو میڈیم ایم پی ایچ ڈبلیو ( انگلش میڈیم ) لکچرر کے لیے تعلیمی قابلیت بی ایس سی نرسنگ ، سی ایس سی انگلش میڈیم کے لیے تعلیمی قابلیت بی ٹیک کمپیوٹر سائنس جب کہ کیمسٹری لکچرر اردو میڈیم کے لیے ایم ایس سی کیمسٹری تعلیمی قابلیت رہنا چاہئے ۔ طالبات کو پڑھانے گیسٹ لکچررس کی ضرورت ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 06-11-2021 ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885173874 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ایم اے ایم گورنمنٹ ماڈل جونیر کالج فار گرلز نامپلی حیدرآباد میں گیسٹ لکچرر انگریزی کی ایک عدد مخلوعہ جائیداد کے لیے امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ کالج پرنسپل محترمہ درگا نے یہ بات بتائی۔ تلنگانہ کے مقامی خواہش مند امیدوار بالراست کالج میں درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ انگریزی لکچرر کی جائیداد پر بھرتی کے لیے امیدوار کو پوسٹ گریجویشن میں 50 فیصد نشانات لازمی ہے ۔ 5 تا 12 نومبر 2021 کے درمیان کالج کے اوقات کار میں آفس میں اپنے اسنادات داخل کرسکتے ہیں ۔۔
٭٭ پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ نے بتایا کہ کالج ہذا میں انٹر میڈیٹ سال اول و دوم اردو اور انگلش میڈیم کے طلباء وطالبات کو کیمسٹری پڑھانے کے لیے لکچرر کی فوری ضرورت ہے ۔ یہ پوسٹ خالص عارضی طور پر ہوگا ۔ خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں 6 نومبر 2021 تک گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ پر 2 بجے دوپہر تا 5 بجے شام داخل کرسکتے ہیں ۔۔