گورنمنٹ جونیر کالج فار بوائزمحبوب نگر میں داخلے

   

محبوب نگر۔ گورنمنٹ جونیر کالج ( بوائز ) محبوب نگر میں انٹر میڈیٹ ( سال اول ) میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھگونت چاری پرنسپل کالج کی اطلاع کے مطابق مستقر محبوب نگر کے گورنمنٹ جونیر کالج ( بوائز ) میں تلگو اور انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ اردو میڈیم ایم پی سی، بی پی سی، سی ای سی اور ایچ ای سی گروپس کی سہولت ہے اور تمام مضامین کے لکچررس کی خدمات حاصل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال داخلے آن لائن کے ذریعہ ہوں گے۔ جس کیلئے طالب علم کا موبائیل نمبر ضروری ہوگا۔ داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ درسی کتب بھی مفت سربراہ کی جائیں گی۔ انہوں نے دسویں جماعت کامیاب تمام طلباء کے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گورنمنٹ کالج میں داخلہ دلوائیں۔ آن لائن ویب سائٹ www.tsbie.cgg.gov.in پر داخلے لئے جاسکتے ہیں۔