گورنمنٹ جونیر کالج مدہول میں درسی کتب کی تقسیم

   

مدہول: گورنمنٹ جونیر کالج مدہول میں درسی کتابوں کی تقسم جناب محمد قیصر پاشاہ پرنسپال مدہول کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء وطلبات کو ہدیت کی کہ آن لائین کلاسس شروع ہوچکی ہیں سچی محنت ولگن سے آن لائین کلاسس کو سماعت کرئیں اورکچھ سمجھ میں نہ آئے تو مضمون لکچرار سے فون پر رابط کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مفت کتابیں دی جارہی ہے اور مدہول گورنمٹ کالج میں ماہر لکچرار کی نگرانی میں طلباء طلبات کی تعلیم کانظم ہے کالج ہذا میں بی پی سی، ایچ ای سی، ایم پی سی، سی ای سی گروپ موجود ہے ابھی داخلے جاری ہیں جو طلبا ابھی تک داخلے نہیں لئے ہیں وہ فوری داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پرجناب شمس الدین ودیگر لکچرار وطلباء وطلبات موجودتھے ۔